کشمیر طے شدہ تنازع ،کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا :نفیس ذکریا

کشمیر طے شدہ تنازع ،کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت ...
کشمیر طے شدہ تنازع ،کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا :نفیس ذکریا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے واضح طور پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ تنازع ہے اور یہ کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں لیکن وہ طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو نہیں دبا سکتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما حق خودارادیت کے لئے  پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گنز کے استعمال کے باعث سات ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ کمسن بچے جزوی یا مکمل طور پر نابینا ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی موجود ہیں جولوگوں کو بدترین ظلم وتشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید : قومی