بابر اعوان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا مقدمہ لڑنے کیلئے ملتان پہنچ گئے

بابر اعوان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا مقدمہ لڑنے کیلئے ملتان ...
بابر اعوان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا مقدمہ لڑنے کیلئے ملتان پہنچ گئے

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا مقدمہ لڑنے کیلئے ملتان پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی و عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا مقدمہ سینئر قانون دان بابر اعوان لڑیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ صرف جمشید دستی کی گرفتاری اور ان پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بلکہ حال ہی میں اپنی پارٹی میں شامل ہونے والے بابر اعوان کو جمشید دستی کا مقدمہ لڑنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی کو جمعرات کے روز ڈیرہ غازی خان کی جیل سے سرگودھا جیل منتقل کیا گیا ہے۔ جمعرات کو عدالت میں پیشی کے موقع پر جمشید دستی نے روتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا تھا کہ ان پر جیل میں شدید تشدد کیا جا رہا ہے ، 6 دن سے انہیں کھانا نہیں دیا گیا اور نہ ہی سونے دیا جا رہا ہے جبکہ ان پر بچھو بھی چھوڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی تھی جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی حراست کا نوٹس لے لیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -