پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں ، یواین ای ایس سی اے پی اور اے ڈی بی کی رپورٹ

پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں ، یواین ای ایس سی اے پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ آن لائن پے منٹ کی سہولیات صارفین کے تحفظ اور مالیات کے شعبہ کے حوالے سے قانون سازی کے ذریعے ای کامرس کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یونائیٹڈ نیشنز اکنامکس اینڈ سوشل کیمونیکیشن فار ایشیا اینڈ پیسفیک(یو این ای ایس سی اے پی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انٹرنیٹ ریٹیل کے شعبہ میں فی کس خرچ 0.60 ڈالر سالانہ ہے جبکہ کوریا میں انٹرنیٹ ریٹیل کے شعبہ میں فی کس سالانہ اخراجات 871 ڈالر ہیں رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقابلہ میں وسطی ایشیا کے ممالک آذربائیجان جارجیااور قزاخستان میں بھی فی کس اخراجات کی شرح زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2017 کے اختتام پر پاکستان میں ای کامرس کے کاروباری اداروں کی تعداد 400 تھی جو دیگر کاروباری اداروں کے صرف 0.44 فیصد کے مساوی ہیں۔ خطے کے ممالک کے مقابلہ میں ای کامرس کے شعبہ سے خریداری کے حوالے سے پاکستان کا 120 واں نمبر ہے۔ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ آن لائن ادائیگیوں کی سہولیات کی بہتری صارفین کے تحفظ کے اقدامات اور مالیات کے شعبہ کے حوالے سے قانون سازی کے ذریعے ای کامرس کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

۔#/s#

مزید :

کامرس -