رواں مالی سال ، غیر ملکی سرمایہ پر منافع کی منتقلی کی شرح 19فیصد بڑھ گئی

رواں مالی سال ، غیر ملکی سرمایہ پر منافع کی منتقلی کی شرح 19فیصد بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 2.237 ارب ڈالر کے منافع جات منتقل کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 1.885 ارب ڈالر کے منافع جات منتقل کئے تھے اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران 79 فیصد زائد یعنی 352 ملین ڈالر مالی سال میں کیمونی کیشن کے شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات منتقل کئے گئے ہیں جن کا حجم 330 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مالیات کے شعبہ سے حاصل ہونے والے 280 ملین ڈالر ‘ آئل اینڈ گیس کے شعبہ کی جانب سے 246 ملین ڈالر اور توانائی کے شعبہ سے حاصل ہونے والے 232 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -