ایف پی سی سی آئی کا 15 رکنی وفد یونان کے تجارتی دورہ پر روانہ

ایف پی سی سی آئی کا 15 رکنی وفد یونان کے تجارتی دورہ پر روانہ

  



لاہور(کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا 15رکنی وفد ریجنل چےئرمین چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میںیونان کے تجارتی دورے پر روانہ ہوگیا۔ تجارتی وفددونوں ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ کیلئے یونان کے وزیر تجارت سمیت ٹریڈ چیمبر اورایسوسی ایشنز کے صدور سے بھی ملاقاتیں کرئے گا۔یونان پاک چیمبر کی طرف سے ایف پی سی سی آئی کے تجارتی وفد کے لیے یونان میں بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بھی انعقاد کیا جائے گا، اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی وفدٹریڈ چیمبرز ،بزنس ایسوسی ایشنزاور دیگر بزنس اداروں کے سربراہان سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے حوالے سے بھی ملاقاتیں کی جائے گئی۔ روانگی سے قبل چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذا نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے نمائش اور ٹریڈ فےئرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کاروبار کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبہ کو فعال ہونا ہوگا۔

پاکستان اور یونان کے درمیان کم تجارت کی ایک بڑی وجہ رابطوں کا فقدان بھی ہے، دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں۔تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسی سال یونان کا بھی بڑا تجارتی وفد پاکستان کا دورہ کرئے گا جس کی میزبانی ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین چوہدری عرفان یوسف کرئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری کے متعلق معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنانا چاہیے۔

مزید : کامرس


loading...