جاز کیش، نیشنل بینک کے تعاون سے بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ کو فیس جمع کرانے کی سروس فراہم کریگا

جاز کیش، نیشنل بینک کے تعاون سے بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ کو ...

  



لاہور(پ ر) جاز کیش، نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ کو فیس جمع کرانے کی سروس فراہم کرے گا۔ اب تمام پاکستانی شہری بیرون ملک ملازمت کی درخواست کی فیس جاز کیش کے موبائل اکاؤنٹ یا ملک بھر میں کسی بھی جاز کیش ریٹیلرکے ذریعہ جمع کروا سکتے ہیں۔اس شراکت کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور سی ای او سعید احمد نے کہا کہ جاز کیش کے ساتھ یہ شراکت نہ صرف ہمارے کام کو آسان بنائے گی بلکہ درخواست دہندگان کے لئے وقت کی بچت اور سہولت بھی فراہم کرے گی۔ جاز کیش کے وسیع نیٹ ورک کی طاقت کے ساتھ مل کر بینک اپنی مالی مہارت کے ذریعہ مسلسل اپنے صارفین کی مالی ضروریات کو ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

'' اس موقع پر مزید بات کرتے ہوئے چیف ڈیجیٹل اینڈ ایم ایف ایس آٖفیسر - جاز، انیکا افضل سندھو، نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری نہایت مضبوط ہے، کیونکہ ہم اپنے صارفین کو آسانی فراہم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ مقاصد پر کام کرتے ہیں ۔ درخواست فیس کی ادائیگی کے عمل سے امیگریشن اور بیرون ملک ملازمت میں آسانی پیدا ہوگی، ہم لاکھوں پاکستانیوں کی غیر ضروی مسائل سے بچنے میں مدد کر رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 1 ملین سے زائد لوگوں نے 2017ء میں بیرون ملک ملازمت اور امیگریشن کے لئے درخواست جمع کروائی۔ان امیدواروں کو فیس فارم بھرنے اور ادائیگی کے لئے قریبی این بی پی شاخ کا دورہ کرنا پڑا، جس سے ان شاخوں میں بہت لمبی قطار یں دیکھنے میں آئیں ۔ عام طور پر اس عمل کو مکمل ہونے میں دو دن لگتے ہیں لیکن جاز کیش کی سروس کا استعمال کرتے ہوئے، پروسیسنگ کا وقت اب صرف چند منٹ پر مشتمل ہوگا ۔این بی پی اور جاز کیش نے پاسپورٹ فیس ادائیگی ، بلوچستان میں ٹیکس کی ادائیگیوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور پبلک سروس کمیشن فیس ادائیگیوں کے لئے ڈیجیٹل پیسہ جمع کرنے کی سہولیات کو متعارف کرایا ہے۔

مزید : کامرس


loading...