چینی کی برآمدات میں200 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال چینی کی برآمدات میں 200 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں چینی کی برآمدات 474 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کی مالیت 158 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے افریقی ‘ مشرق وسطیٰ کے ممالک ‘ نیپال اور میانمار کو چینی برآمد کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار 7.5 ملین ٹن رہی ہے جبکہ چینی کی مقامی طلب کا تخمینہ 6 ملین ٹن کے قریب ہے۔ اس طرح دوران سیزن پاکستان نے 1.5 ملین ٹن چینی کی زائد پیداوارحاصل کی ہے جس کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کے حوصل میں مدد ملے گی۔