گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہور اور ایس ای سی پی کے مابینمفاہمتی یادداشت

گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہور اور ایس ای سی پی کے مابینمفاہمتی یادداشت

  



لاہور(اے پی پی )طلباء میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہور اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے مابین باہمی یادداشت کا معاہدہ طے پا گیا۔ ایس ای سی پی کے کمشنر شوزیب علی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ نے 26 نکاتی معاہدے پر دستخط کر دیے،جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، رجسٹرار صبور احمد خان اور ایس ای سی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عثمان علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے کمشنر شوزب علی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری انتہائی اہم ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے خاتمہ کیلئے ایس ای سی پی بھر پور آگاہی مہم چلا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت جی سی یو اورایس ای سی پی ملک میں بالخصوص طلباء میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کے لیے سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا بھی انعقاد کریں گے۔

مزید : کامرس