میاں مصباح الرحمن کا وزیر تجارت و ٹیکسٹائل بننا تاجر برادری کیلئے باعث فخر‘ فاؤنڈرز گروپ

میاں مصباح الرحمن کا وزیر تجارت و ٹیکسٹائل بننا تاجر برادری کیلئے باعث فخر‘ ...

  



لاہور(کامرس رپورٹر) فاؤنڈرز کے لیڈرز نے نامور کاروباری و سیاسی شخصیت میاں مصباح الرحمن کو نگران وزیر تجارت و ٹیکسٹائل مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فاؤنڈرز گروپ کے لیڈرز میاں محمد اشرف، شیخ محمد آصف، فاروق افتخار ، خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل نے کہا کہ میاں مصباح الرحمن کا وزیر تجارت و ٹیکسٹائل بننا تاجر برادری خاص طور پر فاؤنڈرز گروپ کے لیے بہت فخر کی بات ہے کیونکہ ان کا تعلق فاؤنڈرز گروپ سے ہی ہے۔ بحیثیت سیاستدان اور صنعتکار میاں مصباح الرحمن نے اکانومی اور سوسائٹی کے لیے بہت اہم کام کیے ہیں۔

فاؤنڈرز گروپ کے لیڈرز نے امید ظاہر کی ہے کہ میاں مصباح الرحمن کو وزیر تجارت و ٹیکسٹائل بنانے کے صائب فیصلے سے بہت فائدہ ہوگا۔

اور وہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر پاکستان کی ایکسپورٹس کو بلندیوں پر لیجانے کے لیے خصوصی کام کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...