خواجہ شاہزیب اکرم پیاف کے قائم مقام چےئرمین مقرر

خواجہ شاہزیب اکرم پیاف کے قائم مقام چےئرمین مقرر

  



لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے سا بق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور ممتازصنعتکار خواجہ شاہزیب اکرم نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ( پیاف )کے قائم مقام چےئرمین کا چارج سنبھال لیاہے ، پیاف سیکر ٹری ذرائع کے مطابق پیاف کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ مختصر دورہ پر امریکہ روانہ ہو گئے جہاں وہ انٹرنیشنل نمائشوں میں شرکت کریں گے اور تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔خواجہ شاہزیب اکرم فارما سیو ٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین، چیئرمین بزنس مین پینل (پنجاب) سابق چیئرمین فرایا ، لاہور چیمبر آف کامرس انڈسٹریزکی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارما سیو ٹیکل اینڈ ایکسپورٹ کے طور پر مختلف ذمہ د اریاں نبھا رہے ہیں۔

خواجہ شاہزیب اکرم بزنس کمیونٹی کے مسائل سے با خبر ہیں، بہت تجربہ کار اور با صلاحیت شخص ہیں صنعت و تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل کے لئے ذہنی ادراک رکھتے ہیں اور پہلے بھی اس ذمہ د اری سے احسن طریقے سے عہدہ برا ہوچکے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...