انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 22360درخواستوں کی ریکارڈ وصولی

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 22360درخواستوں کی ریکارڈ وصولی

  



لاہور(پ ر) رواں سال 2018ء کے دوران پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ( آئی ٹی یو) میں 22360کی تعداد میں داخلہ کیلئے درخواستیں موصول ہونے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے ، درخواستوں کی تعداد میں یہ اضافہ گزشتہ سال2017ء کے مقابلے میں تقریباََ40فیصد ہے ۔ یہ اضافہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں نو جوانوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتا ہے او راس بڑھتے رجحان کی وجہ آئی ٹی یو میں ورلڈ کلاس فیکلٹی، جدید طریقہ تدریس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کی فراہمی بھی ہے ۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 29جون2018ہے۔ مندرجہ بالا آئی ٹی یو پنجاب میں 2018کیلئے وصول کردہ داخلے کی درخواستیں کی تعداد درج ذیل ہے: بی ایس کمپیوٹر سائنس 8170، بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ3387، بی ایسٹیڈ1204، بی ایس مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی2292، ایم ایس کمپیوٹر سائنس 2666، ایم ایس ڈیٹا سائنس 2154، ایم ایس الیکٹریکل انجینئرنگ1014، ایم ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈیز565، پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس 506 اور پی ایچ ڈی الیکٹریکل انجینئرنگ 402 ۔ جبکہ آخری تاریخ29جون2018ء تک مزید درخواستوں کی وصولی متوقع ہے ۔ ایپلی کیشنز کے ساتھ فراہم شدہ دستاویزات کی ضروری جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے گرمجوشی سے اس امر کا اقرار کیا کہ 2018ء کے دوران ہونیوالے داخلے میں اضافہ آئی ٹی یو کے اساتذہ اور دیگر عملے کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اور اس کے ساتھ آئی ٹی یو میں ریسرچ سمیت، ماحولیاتی نظام اور سٹارٹ اپ سرگرمیوں پر اعتماد کی تصدیق بھی کی ۔ یہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کیلئے بہت حوصلہ افزاء پیش رفت ہے مزید برآں آئی ٹی کی مدد سے حاصل ہونیوالے مسائل کے حل مستقبل میں ترقی ، معاشی استحکام اور قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایک معتبر اتھارٹی، نیشنل کمپیوٹنگ ایکریڈیشن کونسل قائم کی گئی جس کے فرائض منصبی میں محکموں اور اس سے متعلقہ اداروں کی دیکھ بھال اساتذہ کی تعیناتی ، مضامین میں مناسب درجہ بندی ، اور تنظیم کی فعالیت و مقاصدکی وضاحت کرنا شامل ہیں۔ اس کونسل کے تعاون سے پنجاب لاہور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کو "W"ریٹنگ کا اعزاز حاصل ہے مزید برآں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی کارکردگی کے حوالے سے سب سے زیادہ اس ڈیپارٹمنٹ کو سراہا جاتا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...