برازیل سربیا کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں داخل

برازیل سربیا کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں داخل
برازیل سربیا کو شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں داخل

  



ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای کے میچ میں برازیل نے سربیا کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپارٹک اسٹیڈیم ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کو اگلے راو¿نڈ میں پہنچنے کے لیے سربیا کو شکست دینے کی ضرورت تھی۔برازیل کی جانب سے پہلا گول 36ویں منٹ میں پولنہو نے اسکور کیا۔اس سبقت کو ختم کرنے کی سربیا نے بھرپور کوشش کی اور کچھ اچھے مووز بھی بنائے تاہم برازیل نے 68ویں منٹ میں تھیاگو سلوا کے ذریعے دوسرا گول اسکور کرکے اس کی ساری امیدوں پر پانی پھیردیا۔دوسری جانب سوئٹزر لینڈ نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل


loading...