امریکی ریاست میری لینڈ کے اخبار ’کیپٹل گزٹ‘ کے نیوز روم میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، ملزم گرفتار

امریکی ریاست میری لینڈ کے اخبار ’کیپٹل گزٹ‘ کے نیوز روم میں فائرنگ، 4 افراد ...
امریکی ریاست میری لینڈ کے اخبار ’کیپٹل گزٹ‘ کے نیوز روم میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، ملزم گرفتار

  



اناپولس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست میری لینڈ کے دارالحکومت اناپولس میں واقعہ نجی اخبار ”کیپٹل گزٹ“ کے نیوز روم میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

”اے بھائی !!! پان میرے منہ میں رکھنا اور۔۔۔“ چاند نواب کی دبنگ ”واپسی“ ایسی ریکارڈنگ لیک ہو گئی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ ان کی ”ٹرین“ والی ویڈیو بھی بھول جائیں گے 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے میری لینڈ کے مقامی اخبار ’کیپٹل گزٹ‘ کے نیوزروم میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ متعدد خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم حکومت یا پولیس کی جانب سے کوئی تعداد نہیں بتائی گئی۔

’ڈبلیو جے ایل اے ٹی وی‘ کے مطابق فائرنگ کیلئے شاٹ گن کا استعمال کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد نیویارک اور بالٹی مور پولیس نے خبر رساں اداروں کے نیوز رومز میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...