فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں :بہار بیگم
لاہور ( فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت ندیم ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ‘ نیئر اعجاز ، شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔