فہد مصطفےٰ اور مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘کا پہلا ٹیزر ریلیز

فہد مصطفےٰ اور مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘کا پہلا ٹیزر ریلیز
فہد مصطفےٰ اور مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘کا پہلا ٹیزر ریلیز

  



لاہور ( فلم رپورٹر ) پاکستان میں فلمی شائقین کو نامعلوم افراد سیریز اور ایکٹر ان لاء جیسی فلمیں دینے والی فلم والا پکچرز نے اپنے نئی تخلیق"لوڈ ویڈنگ"کے ٹیزر کو شائقین فلم کے لیے ریلیز کردیا ۔ واضح رہے کہ فلم کی پروموشن سوشل میڈیا پر پہلے ہی تہلکہ مچاکر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔فلم کا ٹیزر اتنا دلچسپ ہے کہ شائقین اسے پورے سال تک یاد رکھیں گے، فلم کے ٹیزر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ایک دوسرے کیساتھ دیسی لک میں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں، ٹیزر کاآغاز فہد مصطفیٰ کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جس میں فہد مصطفی کا لب و لہجہ انتہائی دیسی ساختہ ہے، ٹیزر کی جھلک میں شادی کے ہنگامے شائقین کو شادی کے ماحول میں لے جائیں گے۔ فلم میں فہد مصطفی اور مہوش حیات کی جوڑی کوشائقین فلم ایک عرصے ان کی شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر یاد رکھیں گے۔فلم کے ٹیزر کے آخر میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہر چیز کا ایک مقصد ہوتا ہے اسی طرح محبت اور ڈانس بھی زندگی کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے، امید کی جارہی ہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم کے ٹیزر نے دھوم مچادی ہے، فلمی شائقین جلد اس فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں ثمینہ احمد، فائزہ حسن، نو رالحسن ، قیصر پیا، انجم حبیب، غزالہ بٹ شامل ہیں، یہ ایک سوشل کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایات منجھے ہوئے ہدایات کار نبیل قریشی نے دیں جسے پیش کرنے میں فضہ علی میر زااور مہدی علی کی کاوشیں شامل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...