پی ٹی وی کارکنان کے اعتماد پر پورا اتریں گے:وسیم گل

پی ٹی وی کارکنان کے اعتماد پر پورا اتریں گے:وسیم گل

  



لاہور(فلم رپورٹر)’’ پاکستان ٹیلی ویژن کی سی بی اے یونین ریفرنڈم 2018ء‘‘آل پی ٹی وی ورکرز اینڈ ایمپلائز پھول یونین کی تاریخی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے لاہور کے رہنما وسیم گل نے تمام مراکز کے پی ٹی وی ملازمین کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کارکنان نے ہم پرجواپنا بھر پور اعتماد کیا ہے اور ہمارے کاندھوں پر جوبھاری ذمہ داری ڈالی ہے اسے پورا کرنے کیلئے صدرراحیل آصف خان اور جنرل سیکرٹری پرویز اختر بھٹی اپنی تمام تر توانیاں صرف کر دیں گے۔ انہوں نے کہا وہ پی ٹی وی کی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانے والی ہر کوشش میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے مگر ادارے کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کے رستے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔

وسیم گل نے کہا کہ راحیل آصف خان جلد ہی پی ٹی وی ملازمین کے لئے پر کشش مراعات حاصل کرکے انہیں خوش خبری دیں گے ۔

مزید : کلچر


loading...