تحریک صراط مستقیم کے تحت چلنے والے دینی مدارس اور جامعات کے نئی تعلیمی سال کا آج سے آغاز

تحریک صراط مستقیم کے تحت چلنے والے دینی مدارس اور جامعات کے نئی تعلیمی سال کا ...

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )تحریک صراط مستقیم کے تحت چلنے والے دینی مدارس اور جامعات کے نئی تعلیمی سال کا آغاز آج27جون بروز بدھ کر دیاگیا اس سلسلہ میں ’’بسم اللہ ‘‘کی مرکزی تقریب اور افتتاح صحیح بخاری شریف کا پروگرام مرکز صراط مستقیم جلالی سٹریٹ فیز iii تاج باغ لاہور میں منعقد ہوا ۔جس میں دورہ حدیث شریف ،تخصص فی الفقہ سمیت بہت سے کورسز کا افتتاح کیا گیا ۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے مرکزی سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں۔

مدارس دینیہ ملک میں عملا نظام مصطفی ﷺ نافذ کرنے کیلئے قوم کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں ۔نام نہاد روشن خیالی سے قوم کو نجات دلوانے کیلئے علوم اسلامیہ کی ترویج ضروری ہے۔مغرب کی اندھا دھند تقلید سے نسلِ نو سیدھے راستے سے ہٹتی جا رہی ہے جن کی صحیح رہنمائی قرآن و سنت ہی سے ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا امام بخاری نے بخاری شریف کی پہلی حدیث نیت کے بارے میں درج کر کے واضح کیا ہے کسی جدوجہد کے بارآور ہونے کا مدار اچھی نیت پر ہے چنانچہ ایک گھر کا نظام ہو یا ایک ملک کا نظام اس کے صحیح چلنے کے لیے صحیح نیت درکار ہے مدراس اہل سنت معاشرے کو نبوی علوم کے ابر کرم سے سیراب کرنا چاہتے ہیں ۔افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کے والد گرامی صوفی غلام سرور گوندل نے کی۔افتتاحی تقریب میں مولانا محمد ارشاد احمد حقانی جلالی،مولانا طاہر نواز قادری،مولانا جاوید سیالوی،مولانا محمد مرتضی علی ہاشمی ،مولانا محمد عبد الکریم جلالی،مولانا مفتی محمد زاہدمحمود قادری،مولانا محمد ریاست علی جلالی،مولانا محمد رضاء المصطفے جلالی،ودیگر علماء و مشائخ اور عوام اہل سنت نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...