فریڈم موومنٹ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان آج کیا جائیگا

فریڈم موومنٹ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان آج کیا جائیگا

  



لاہور( پ ر )پاکستان فریڈم موومنٹ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان آج29جون بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 4بجے پارٹی آفس میں کیا جائے گا اور چیئرمین ہارون خواجہ میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس میں ان ناموں کا اعلان کریں گے ، اس حوالے سے چیئرمین ہارون خواجہ نے بتایا کہ پارٹی میں سکروٹنی اور چھان بین کے بعد امیدواروں کا انتخا ب کیا جائے جو آئین کی شک 62اور63پر پورا اترتے ہیں اور انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ با شعور عوام ان امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کراتے ہوئے اپنے سیاسی شعور کا ثبوت دیں گے ۔دریں اثناء پاکستان فریڈم موومنٹ کے این اے130اور پی پی159سے امیدوار ہارون خواجہ نے ماڈ ل ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر ہے ،فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ ہمیں 70سالہ جاری فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے یا نہیں۔

،انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے گزشتہ3برسوں سے عوام میں شعور کی بیداری کی مہم چلائی ہے اور تمام وسائل برؤئے کار لاتے ہوئے یوتھ ،ویمن اور زندگی کے تمام شعبوں کو موبلائز کیا گیا ہے اب الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ،ہارون خواجہ نے ووٹر ز سے اپیل کی کہ وہ برادری یا کسی اور وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں فیصلہ کریں اور پڑھی لکھی اور با شعور قیادت سامنے لائیں جس کیلئے پاکستان فریڈم موومنٹ بہترین چوائس ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...