پنجاب یونیورسٹی کے سکالرز کا چیمبر آف کامرس کادورہ

پنجاب یونیورسٹی کے سکالرز کا چیمبر آف کامرس کادورہ

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سکالرز کے وفد نے آفس آف ریسرچ انووویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک)کی ڈائریکٹر ڈاکٹرفرح شکوری کی قیادت میں لاہور چیمبر آف کامرس کادورہ کیا اور یونی انڈسٹری لنکجز کمیٹی کے کنوینر مسٹر عمر سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فرح شکوری نے کامرس انڈسٹری کو درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا اور پنجاب یونیورسٹی کے محققین کی مدد سے ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

۔انہوں نے انڈسٹری کو پنجا ب یونیورسٹی میں آئندہ ہونے والے انوینشن ٹو انوویشن سمٹ میں سٹال لگانے کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس یونی انڈسٹری لنکجز کمیٹی میں پچاس فیصد اکیڈیمااور پچاس فیصد انڈسٹری کے لوگ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4