ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈنے 23 اہلکاروں کو ترقی دے دی

ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈنے 23 اہلکاروں کو ترقی دے دی

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، لاہور نے 23 اہلکاروں کو ترقی دے دی، منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے گزشتہ روز 23 اہلکاروں کے پروموشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ جونیئر کلرک کوسینئر کلرک گریڈ 14 جبکہ نائب قاصد، دفتری، چوکیدار اور خاکروب اہلکاران کو گریڈ 4 اور 5 میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں طاہر بصرہ،شکیل حسین، مسماۃ کنول شہباز، اعجاز احمد، محمد ہارون، غلام محمد، عبدالحمید جٹ، مظفر خان، عقیل احمد، نفیس الحسن، ظہور بٹ، عمر دراز، شاہد علی، محمد سرور، خالد محمود، محمد اقبال، شوکت علی، احمد حسن، عباس علی، محمد زکریا، بشیر احمد، فرید خان اور مختار مسیح شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...