ن لیگ احتساب کو انتقامی کاروائی کا نام دے رہی ہے،نوشین حامد

ن لیگ احتساب کو انتقامی کاروائی کا نام دے رہی ہے،نوشین حامد

  



لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ن لیگ احتساب کو انتقامی کاروائی کا نام دے رہی ہے،قوم کا پیسہ لوٹنے والے پہلی مرتبہ قانون کی پکڑ میں آئے ہیں،اداروں کے درمیان ٹکراؤ کے نتیجے میں یہ لوگ نااہل ہو رہے ہیں،عوام اب مزید ان کرپٹ سیاستدانوں بیوقوف بنانے کی اجازت نہیں دینگے،پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان شریف فیملی اور ان کے حواریوں نے پہنچایا ہے،تحریک انصاف ملک گیر جماعت بن چکی ہیں جبکہ باقی جماعتیں خاص علاقون تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم پورہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کارکن الیکشن کی بھرپور تیاریاں کریں اس مرتبہ پٹواری ازم کو دھندلی کا موقعہ نہیں یدنگے،گزشتہ الیکشن کی غلطیوں سے بہت سبق سیکھا ہے۔

،اب ایسی تاریخ دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی،دھندلی کے زور پر اقتدار میں آنے والی مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں،دھندلی والے مینڈیٹ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،تحریک انصاف اقتدار میں آکر پاکستان ترقی کی راہ پر بھی ڈالے گی اور غیر ملکی قرضے بھی اتارے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4