سیکرٹری ہاؤسنگ کا دورہ واسا ہیڈ آفس،مون سون کے انتظامات کا جائزہ لیا

سیکرٹری ہاؤسنگ کا دورہ واسا ہیڈ آفس،مون سون کے انتظامات کا جائزہ لیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ پنجاب حسن اقبال نے گزشتہ روز مون سون کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے واسا نے مون سون کیلئے پہلے سے بہتر انتظامات کیے ہیں گزشتہ بارش اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔واسا کا عملہ اپنے ایس او پی کے مطابق فیلڈ میں آکر متحرک ہوگیا۔اور واسا نے تمام 23کریٹیکل پوائنٹس سے ایک گھنٹہ میں نکاسی آب کو ممکن بنا دیا انھوں نے مزید کہا کہ شہرکی تمام چھوٹی بڑی ڈرینوں کی بیڈ لیول تک صفائی مکمل کرلی گئی ہے اور تمام شہر کی سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ مرحلہ وار جاری ہے شہر کے تمام چھوٹے بڑے ڈسپوزل اسٹیشنوں کی ضرور ی مرمت کرلی گئی ہے ۔اور ان پر سٹینڈ بائی جنریٹرز اور ڈیزل کا انتظام کر دیا گیا ہے اور ان کو ڈبل فیڈر کنکشن مہیا کیے گئے ہی ۔عملہ اور افسران کی مون سون کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے واسا ہیڈ آفس میں مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا اورواسا کی جانب سے مون سون میں شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اور ایم ڈی واسا کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں انتظامات کو چیک کرنے کیلئے لکشمی چوک کا دورہ کیا ۔انھوں نے لکشمی چوک میں قائم ایمرجنسی سنٹر اور ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا اور انھوں نے مون سون کیلئے کئے گئے واسا کے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ واسا نے اس سال مون سون کے لئے بہت بہتر انتظامات کئے ہیں انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

واسا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...