مصباح الرحمن کے وزیر ٹیکسٹائل بننے سے صنعتکاروں کے مسائل حل ہونگے،خادم حسین

مصباح الرحمن کے وزیر ٹیکسٹائل بننے سے صنعتکاروں کے مسائل حل ہونگے،خادم حسین

  



لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے معروف صنعتکار میاں مصباح الرحمن کی وفاقی وزیر ٹیکسٹائل و انڈسٹریز تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مصباح الرحمن بزنس مین فیملی سے تعلق رکھتے ہیں سابق صدر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز ہونے کی وجہ سے موجودہ دور میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں ان کی بطور نگران وزیرٹیکسٹائل و انڈسٹریز تعیناتی سے صنعتکاروں کے مسائل احسن طریقہ سے حل ہونگے۔

اور ان کے مسائل بروقت حل ہونے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں وصنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...