عوا م قائد اعظم اور اقبالؒ کے پاکستان کی تعبیر کیلئے ایم ایم اے کو ووٹ دیں،ذکر اللہ مجاہد

عوا م قائد اعظم اور اقبالؒ کے پاکستان کی تعبیر کیلئے ایم ایم اے کو ووٹ ...

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ا نتخابات میں عوام قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی تعبیر کیلئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواران کو ووٹ دیں۔ ا ن خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 147 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ا یم ایم اے اقتدار میں آ کر پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گی۔ہمارا منشور ملکی ترقی و خوشحالی اور عالمی برداری میں پاکستان کی عزت ووقار کی ضمانت دیتا ہے ۔ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ اور آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارے منشور کی پہلی ترجیح ہے اور باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی اور تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیا د پر تعلقات قائم کریں گے ۔

۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفیﷺ کے قیام سے بااختیار آزاد عدلیہ ، معاشی خوشحالی ، قومی آزادی کاتحفظ ، خواتین کے حقوق کا تحفظ ، نوجوانوں کیلئے روزگار ، زراعت کی ترقی ، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ، فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ ، کرپشن فری پاکستان ، محکمہ پولیس سمیت دیگر محکموں کی اصلاح جیسے مثبت اقدامات عمل میں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام پنجاب میں پچھلے دس سال سے مسلسل حکومت کرنے والوں کی کارکردگی ان کی کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور وعدہ بے وفائی سے آگاہ ہیں تو دوسری طرف تبدیلی کا نعرہ نگانے والوں نے اپنے تمام اصول پش پشت ڈالتے ہوئے بے وفاؤں ، کرپٹ اور پٹے ہوئے لوگوں کو اپنی صفوں میں شامل کر کے پاکستانی عوام کو مایوس کیا ہے۔ ان حالات میں پاکستان کی بڑی دینی و سیاسی جماعتوں نے پاکستان کی آزادی ، سلامتی ، استحکام ، اسلامی تشخص کی حفاظت کرنے اور مشترکہ جدوجہد کیلئے متحدہ مجلس عمل کا پلٹ فارم تشکیل دے کر کتاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کی تیاری مکمل کر لی ہے جسے عوام کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ ملکی ترقی کی راہ میں تما م حائل رکاوٹوں اور کرپٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...