سیف الملوک کے’’ اصلی تے جعلی شعراں دا ٹاکرا ‘‘شائع ہوگئی

سیف الملوک کے’’ اصلی تے جعلی شعراں دا ٹاکرا ‘‘شائع ہوگئی

  



لاہور(ادبی رپورٹر) گجرات کے ممتاز پنجابی سکالر چودھری محمد اسماعیل چیچی نے میاں محمد بخشؒ کی کتاب ’’سیف الملوک‘‘ میں شامل کئے گئے جعلی اشعار کا اصلی اشعار سے تقابل کتابی صور ت میں شائع کر دیا ہے۔ یہ کتاب فخرالدین اینڈ سنز نیو مسلم آباد گجرات کی طرف سے زیورِ طباعت سے آراستہ ہوئی ہے ۔ اس کے صفحات 288 اور قیمت پانچ سو روپے ہے۔ یادرہے کہ چند سال پہلے چودھری محمد اسماعیل چیچی نے سیف الملکوک کا صحیح نسخہ ترتیب دے کر شائع کروایا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4