پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی ‘ ...

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ‘ کے موضوع پر سیمینار سنٹر کے ہال میں منعقد ہوا جس میں سابق سفیر اور صدر لاہورکونسل فار ورلڈ افیئرزپاکستان جاوید حسین نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جاوید حسین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیرسب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگیں اور تنازعات ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہوناپڑے گاجس کیلئے اقتصادی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے سالانہ بجٹ کا تیس سے پچیس فیصد ڈیویلپمنٹ پر خرچ کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...