یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم ای روزگار سنٹر میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم ای روزگار سنٹر میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

  



لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم ای روزگار سنٹر میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے طلباء و طالبات سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔اس پروگرام کے لیے 16سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد 35سال اور کورس کا دورانیہ ساڑھے تین ماہ ہے۔ منتخب طلباء و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لانسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگار کما سکتے ہیں۔درخواستیںآن لائن جمع ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 16جولائی2018ء ہے۔مزید معلومات کے لیے سٹوڈنٹ ٹیچر بلڈنگ(STC) یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم ای روزگار سنٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اپلائی کرنے کے لیے اور تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...