سیاسی حریفوں کو میدان میں ہی شکست دینگے، پیر محمد اشرف رسول

سیاسی حریفوں کو میدان میں ہی شکست دینگے، پیر محمد اشرف رسول

  



فیرو زوالہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن پی پی 137 کے امید وار اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ سیاسی حریفوں کو میدان میں ہی شکست دینگے حلقہ کی عوام کی محبت سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں 25 جولائی کو مسلم لیگ ن انشاء اللہ اکثریت سے جیتے گی مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے دور اقتدار میں جو ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں ان کی پاکستان کی تاریک میں کوئی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ملک میں ترقی اور خوشحالی کا تیز رفتار سفر شروع ہو جاتا ہے ان خیالات کااظہار امامیہ کالونی ،ونڈالہ دیا ل شاہ،محمود کالونی اور کالا شاہ کاکو کے علاوہ دیگر مقامات پر عوامی اجتماع اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این اے 119 کے امیدوار رانا افضال حسین مسلم لیگ نے کے صدر حاجی مظفر احمد ظفر ،میاں مشتاق احمد سابق چےئرمین،ناصر خان ،ٹاؤن صدر طارق محمود ڈار،چےئرمین قاسم علی بھٹی اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا۔

سابق ایم این اے رانا افضال حسین نے کہا عوام 25 جولائی کو اپنے مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دینے کیلئے گھروں سے نکل کر ایک بھاری فیر شیر کے نعرے کو حقیقت میں بدل دے عوام مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے مے حد محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن الیکشن میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا عوام کی فلاح بہبود کیلئے رکارٹ ترقیاتی کرواے گئے کاموں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر مختلف برادریوں نے ان کی مکمل حمایت کا اعلا ن کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...