مسلم لیگ(ن) نے غریبوں سے سب کچھ چھین لیا،اشفاق بھلر

مسلم لیگ(ن) نے غریبوں سے سب کچھ چھین لیا،اشفاق بھلر

  



فیر وزوالہ (نامہ نگار) این اے 120 پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار محمد اشفاق بھلر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ن لیگ نے غریب سے روٹی ،کپڑ ا، مکان بھی چھین لیا پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ازالہ کر ینگی عوام کی نظرے پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار کوٹ پنڈی داس ،شامکے ،کالا شاہ کاکو ،امامیہ کالونی اور قلعہ ستار شاہ کے علاوہ دیگر مقامات پر کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار سید زین بخاری، ثمر بلوچ ،وارث علی اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور کسان کی ترجمانی کی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو مکمل کرینگے اس موقع پر لوگوں نے ان کی حمایت کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔

اشفاق بھلر

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...