پاکستانی گلوکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،صائمہ جہاں

پاکستانی گلوکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،صائمہ جہاں
پاکستانی گلوکاروں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،صائمہ جہاں

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ، ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے ہر ملک میں اپنا جادو جگاتی ہے جہاں اس کے چاہنے والے موجود ہیں، دنیا کے چند بہترین آوازیں پاکستان کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے، موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی اور ترویج کے لئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔

مزید : کلچر


loading...