برسات میں ڈائیریااور جلد ی امراض میں اضافہ ہوتا ہے،حکیم احمد سلیمی

برسات میں ڈائیریااور جلد ی امراض میں اضافہ ہوتا ہے،حکیم احمد سلیمی

  



لاہور( سٹی رپورٹر) برسات کا موسم بیماریوں کے حوالہ سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے ،حبس اور گرمی سے انسان کا جینا دشوار ہوجاتا ہے۔ اس موسم میں ڈائیریا،ہیضہ، بدہضمی، جوڑوں کادرد ،گرمی دانے ،پھوڑے پھنسیاں،خارش،کیل مہاسے ، پاؤں کی انگلیوں کا فنگس وغیرہ بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی چیئر مین امتحانی کمیٹی قومی طبی کونسل حکومت پاکستان ، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی ،حکیم حامد محمود، حکیم فیصل طاہر صدیقی ،حکیم محمد اسحق، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد احمد، حکیم محمد ابو بکر اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے موسم برسات ،بیماریاں اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس موسم میں گلی،محلو ں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جوکئی بیماریاں پیداکرنے کا باعث بنتے ہیں۔ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنی جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔دن میں دو مرتبہ صابن سے صاف پانی سے نہائیں۔رات کو کولر چلا کر مت سوئیں۔پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے کہا اس موسم میں بچوں کو قلفیاں ،برف کے گولے،ریڑھیوں سے کچے پھٹے پھل اور کھٹی میٹھی اشیا نہ کھانے دیں

عمران فیاض

مزید : میٹروپولیٹن 4