پی پی159میں پانچ سال اپنی مدد آپ کے تحت کام کرائے،مراد راس

پی پی159میں پانچ سال اپنی مدد آپ کے تحت کام کرائے،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ہم حلقہ میں پانچ سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت کر رہے ہیں حکومت کے کرنے کے کام عوام کو کرنے پڑ رہے ہیں اپنے حلقہ کے عوام کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کر کے ایک مثال قائم کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 210 میں میڈیکل کیمپ میں شرکت کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کیمپ کے لیے خصوصی کاوشوں پر تحسین علوی صاحب، لطیف کھوکھر، سرمد صاحب، ڈاکٹر احمد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔