معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ کیا جائے،مہرین

معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ کیا جائے،مہرین

  



لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کو منظور نہیں ۔ اس طرح کے اقدامات سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، ملک کی معاشی صورت حال بہتربنانے کے لئے برآمدات میں اضافہ کیا جائے۔

، اشیا صرف کی قیمتوں میں اضافہ سے معاشی توازن بگڑ جائے گا ، عوام کو سستی اور معیاری اشیا خوردنوش فراہم کی جائیں، ماہ رمضان میں مہنگائی کی جو لہر آئی وہ تاحال برقرار ہے ، عید کے بعد بھی مہنگائی میں میں کمی نہ ہوسکی اور عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،بجلی کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...