اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے،اعجاز چودھری

اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے،اعجاز چودھری

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء اعجازچوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کا بہانہ بنا کر گرفتاری سے بچنے کیلئے راہ فرار اختیار کر رکھی ہے اور وہ اپنی بیماری سے متعلق مصنوعی تصاویر جاری کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بیماری کی وجہ سے پاکستان واپس نہیں آرہے جبکہ مختلف نیوز چینلز پر انہیں لندن کی سڑکوں پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

انہوں نے متحدہ مجلس عمل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نے بعض حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا ہر شہری ڈیڑھ لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے یہ سابقہ حکمرانوں کی ناکامی ہے کہ وہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار نہ دلوا سکے حالانکہ بھارت میں پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کروا رہا ہے اور جس کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ کہ آج ایران ،افغانستان جیسے دوست ملک بھی پاکستان سے دورہوتے جارہے ہیں۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...