اجوکا تھیٹر، ’’ چیئرنگ کراس‘‘ کی فیصل آباد میں پذیرائی

اجوکا تھیٹر، ’’ چیئرنگ کراس‘‘ کی فیصل آباد میں پذیرائی
اجوکا تھیٹر، ’’ چیئرنگ کراس‘‘ کی فیصل آباد میں پذیرائی

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں تعمیری اور سماجی بیداری کے حوالے سبق آموز کھیل پیش کرنے والے معروف گروپ اجوکا تھیٹرنے فیصل آباد آرٹس کونسل میں حال ہی میں تیار کردہ اپنے نئے سیاسی کھیل ’’ چئیرنگ کراس ‘‘کا ایک خصوصی شو پیش کیا جسے سنجیدہ اور معیاری تھیٹر کے قدردانوں بالخصوص نوجوانوں کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ۔اجوکا تھیٹر کی ٹیم جنرل سیکرٹری سہیل وڑائچ کی قیادت میں فیصل آباد پہنچی اور سپیشل پرفارمنس سے اہلیان فیصل آباد کو محظوظ کیا ۔ فیصل آباد آرٹس کونسل کی ڈائریکٹر صوفیہ بیدار نے اجوکا تھیٹر کی نوجوان ٹیم کو شاندار پرفارمنس،جاندار کہانی اور مکالموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجوکا تھیٹر نے اپنے کھیلوں سے ہمیشہ انسانی حقوق اور سماجی بیداری کا پیغام اجاگرکیا ہے یہی وجہ ہے اجوکا تھیٹر کو نئے فنکاروں کی یونیورسٹی بھی کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ چئیرنگ کراس‘‘ کھیل پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ کا آئینہ ہے اور مختلف دہائیوں میں لاہور کی مشہور زمانہ مال روڈ پر پیش آنے والے حقیقی واقعات کی عکاسی کرتا ہے جس سے شائقین کو تفریح کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی نشیب وفراز سے شناسائی کا موقع بھی میسر آتا ہے ۔

صوفیہ بیدار نے اجوکا تھیٹر کی فاؤنڈنگ ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کو بھی شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : کلچر


loading...