آمنہ عمران کی وزیر ہاؤسنگ کے ساتھ ملاقات ایل ڈی اے کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا
لاہور( سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے گزشتہ روز نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سعید اللہ بابر سے ملاقات کی اور انہیں ایل ڈی اے کی ذمہ داریوں اور دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ایل ڈی اے کا نصب العین ہو نا چاہئے ۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو ادارے میں بہتری لانے کی ہدایت کی اورمحکمہ کی کارکردگی اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے شہرکی تعمیر و ترقی کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔
ملاقات