ڈینگی ایمرجنسی کمیٹیوں کے اجلاس،قبرستانوں ،کباڑخانوں میں مہم تیز کرنے کی ہدایت

ڈینگی ایمرجنسی کمیٹیوں کے اجلاس،قبرستانوں ،کباڑخانوں میں مہم تیز کرنے کی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحقکی ہدایت پرتمام اسسٹنٹ کمشنرز نے انسدادِ ڈینگی زون ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی۔ اجلاسوں میں محکمہ صحت،زون انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاسوں میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرزنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ زونز کی حدود میں مو جود کباڑخانوں اورقبرستانوں میں سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے

اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران خود فیلڈ میں جا کر انسدادِ ڈینگی پر ما مور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں اور اس ضمن میں کو ئی کو تاہی نہ برتی جائے۔

ڈینگی

مزید : میٹروپولیٹن 1