ایل ڈی اے کا نجی سکیموں میں آپریشن،3غیر قانونی عمارتیں مسمار5سر بمہر

ایل ڈی اے کا نجی سکیموں میں آپریشن،3غیر قانونی عمارتیں مسمار5سر بمہر

  



لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز پرائیویٹ رہائشی سکیموں اور کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے تین عمارتیں مسمار اور پانچ سربمہر کر دیں۔ملٹری اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نمبر7اورمحافظ ٹاؤن سکیم ڈیفنس روڈ پر پلاٹ نمبر78اور79پر تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارتیں مسمارکردی گئیں جبکہ متبادل رائے ونڈ روڈ پر پانچ عمارتیں سربمہر کر دی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...