آلو بخارااور گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہیں،طبی ماہرین

آلو بخارااور گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہیں،طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )ماہرین غذائیت نے کہاہے کہ آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر‘کینسر‘موٹاپے‘ عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپورمدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہناہے کہ آلو بخارامختلف وٹامنز اور منرلزکاخزانہ ہے جس میں وٹامن اے‘ سی‘ کے‘ای‘ بی ون‘ بی ٹو‘ بی تھری ‘بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم ‘ فلورائیڈ‘ فاسفورس‘ میگنیشیم‘آئرن‘ کیلشیم اورزنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے ازحدمفیدہیں اورمختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ گنے کے رس میں کیلشیم‘ میگنیشیم‘ پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجودہوتی ہے جس کیوجہ سے اس کوکینسر کا قدرتی علاج سمجھاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کا رس شدید گرم موسم میں انسانی جسم کو ٹھنڈارکھنے ‘نظام ہضم کی درستگی اور خوراک کو باآسانی ہضم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ گنے کا رس شوگرکے مریضوں کیلئے بھی بے حدمفیدہے
آلو بخارا