محکمہ صحت نے میڈیکل افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی

محکمہ صحت نے میڈیکل افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی

  



لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محکمہ میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے تمام میڈیکل افسران کی مدت ملازمت کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع کر دی ہے اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگر انہیں اپنے محکمہ میں تعینات میڈیکل افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اختیار حاصل ہے تو وہ بھی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے میڈیکل افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کر سکتے ہیں بتایاگیا ہے کہ کی جانے والی توسیع کا اطلاق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں تعینات میڈیکل افسران پر لاگو ہوگا اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...