بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے متراد فہے،عزیز الرحمن چن

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے متراد فہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ بڑھانے کے مترادف ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے میٹرو منصوبوں پر قومی سرمایا ضائع کیا آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غر یبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ہے۔

حکومت فی الفور اضافہ واپس لے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکے اور دوسری طرح بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...