اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات ایل آر او رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات ایل آر او رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  



لاہور(عامر بٹ) اینٹی کرپشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بہاولنگر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات ایل آر اوکو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں اے ڈی ایل آر سروس سنٹر انچارج سروس سنٹر آفیشل کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے کے واقعات تو سب نے دیکھے ہوں گے لیکن اب اس اتھارٹی میں تعینات ہونے والے ایل آر او بھی اسی پریکٹس میں ملوث نکلے۔ گزشتہ روز بھی انتقال درج کرنے کے عوض بہاولنگر کے ایل آر او عمیر نے 40ہزار روپے رشوت مانگی اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے چوکیدار کیساتھ مل کر سائل عبید سے رشوت وصولی کی تو عین موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے ایل آر او عمیر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں ایل آر او کی گرفتاری اور رشوت وصولی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا ریمانڈ لیں گے اور اس میں ملوث دیگر ملزمان کا بھی تعین کریں گے محکمہ اینٹی کرپشن نے ایف آئی آر نمبر18/2018 درج کر کے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا۔

گرفتار

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...