تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے،ملک زمان نصیب

تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے،ملک زمان نصیب

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 146 ملک زمان نصیب کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری اہلیان حلقہ کا شاندار خیر مقدم تبدیلی کی جدوجہد میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی ۔ گزشتہ روز چاہ موتی والا بادامی باغ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک زمان نصیب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا انجام قریب ہے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

25 جولائی کو مسلم لیگ ن کے سیاسی تابوت میں پی ٹی آئی آخری کیل بھی ٹھونک دے گی ۔ تحریک انصاف کا مستقبل تابندہ و روشن ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...