خواہش تھی مریم نوازمیرے حلقے سے الیکشن لڑتی،ڈاکٹر یاسمین راشد

خواہش تھی مریم نوازمیرے حلقے سے الیکشن لڑتی،ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور (پ ر)تحریک انصاف کی مرکز ی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب عباس اور زبیر نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی اس انتظار میں بیٹھی ہوں کہ ن لیگ کی جانب سے کون آ رہاہے ،نواز شریف کے اصل حلقے کی شکل لوگوں نے دیکھ لی،یہ جو پیرس کی باتیں کرتے ہیں یہاں تاریں لٹکی ہوئی ہیں فلٹریشن پلانٹ نہیں چل رہے،ہم اپنے حلقے کے 29 ہزار ووٹوں کو چیلنج کرنے لگے ہیں،ن لیگ نے جو 2 ارب روپے اس حلقے میں خرچ کئے اس کا حساب مانگیں گے،افسوس ہے کہ مریم نواز اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑ رہی،اس حلقے نے نواز شریف کو 3 دفعہ وزیر اعظم بنایامگر کوئی کام نہیں ہوا

،میری خواہش تھی کہ مریم نواز یہاں سے لڑتی ،ن لیگ کا جو بھی امیدوار اس حلقے میں آئے سوچ سمجھ کر آئے،اس حلقے میں بلدیاتی نمائندے ن لیگ کی مہم چلا رہے ہیں،مئیر دفتر، گورنر ہاؤس ن لیگ کی مہم کا دفتر بن گیاہے ۔انہوں نے کہااگر اس حلقے سے جیتی تو لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کروں گی ، میرے سامنے جو بھی امیدوار آ ئے گاعبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...