کاغذات نامزدگی مستردکرانے والوں کا تعاقب جاری رکھوں گا،اشرف جلالی

کاغذات نامزدگی مستردکرانے والوں کا تعاقب جاری رکھوں گا،اشرف جلالی

  



لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کاغذات نامزدگی مسترد کروانے والوں کا تعاقب جاری رکھوں گا۔ لادین قوتوں کامقابلہ کرنے کے لیے میں میدان میں پورے قد سے کھڑا ہوں۔ میرا راستہ روکنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ہمارا کردار ایک کھلی کتاب ہے عوام کا خون نچوڑنے والے کرپٹ سیاستدانوں کا یوم حساب قریب ہے مسلم لیگ ن کو ختم نبوت سے غداری کا حساب دینا پڑے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی طرف سے این اے 81 گوجرانوالہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک کلیریکل مس ٹیک کو خواہ مخواہ بہت بڑا ایشو بنایا جا رہا ہے۔ جو کاغذات نامزدگی ہم نے این اے 128 لاہور اور این اے 82 گوجرانوالہ میں جمع کروائے تھے وہی این اے 81 گوجرانوالہ سے بھی جمع کروائے ۔

وکیل کی طرف این اے 81 میں کاغذات جمع کرائے ہوئے ڈاکو مینٹس جمع کرانے میں ایک کاغذ مس ہو گیا اور تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخطوں کے بارے میں تاخیر ہوئی لیکن ریٹرنگ آفیسر کے سامنے یہ دستخط کر دئیے گئے اس کے بعد ہی ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیااور مخالفین کے اعتراضات خارج کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں گوجرانوالہ سے آنے والے ہمارے وکیل کو عین ٹائم پر سازش کے تحت روک لیا گیا ۔ جس کی وجہ سے جوابی کاروائی نہیں ہو سکی ۔میڈیا کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو نااہل کے الفاظ سے بریکنک نیوز بنانا مضحکہ خیز ہے۔ہمارے تمام ڈاکو مینٹس مکمل ہیں۔کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف (انشا ء اللہ)ر ٹ دائر کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...