(ن) لیگ کے خلاف ساز شیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا،مجتبیٰ شجاع

(ن) لیگ کے خلاف ساز شیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا،مجتبیٰ شجاع

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رہنماپی پی 147سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے یونین کونسل42میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے تیز رفتار ترقیاتی کاموں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ سیاسی مخالفین سن لیں اب ملک کے چپے چپے میں شیر دھاڑے گا اور مخالفین منہ چھپاتے پھریں گے ڈگڈگی بجا کر ملک اور عوام کا وقت ضائع کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔قائدین مسلم لیگ نے ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنامسلم لیگ ن کی اولین ذمہ داری رہی ہے۔

25جولائی کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا، مرکز اور صوبوں میں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔مسلم لیگ ن کا ٹارگٹ معاشی انقلاب ہو گااور سی پیک منصوبہ دنیا کے ممالک سے باہمی تجارت میں انقلاب برپا کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...