زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج
زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

  



شادی کا مستقبل

شازیہ ۔ قصور

سوال: میری شادی کب ہو گی؟ ازدواجی زندگی کیسی گزرے گی؟

جواب: شادی اور ازدواجی زندگی میں مشکلات ہیں۔ مطلوبہ شخص کے ساتھ ازدواجی زندگی میں مشکلات آ سکتی ہیں۔ جذباتی فیصلے عملی زندگی میں مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

تعلیمی مستقبل

شگفتہ خان ۔ لاہور

سوال: برائے مہربانی میرے برج کے مطابق موافق نگینہ بتا دیں جو میرے لئے قدرو منزلت کا باعث بنے۔ میٹرک کے پیپرز دینے ہیں۔ کیا میں پری میڈیکل میں داخلہ لے سکوں گی اور مستقبل میں ڈاکٹر بن سکوں گی؟

جواب: آپ کے لیے بہتر پتھر نیلم اور پکھراج ہے۔ ان کو سونے یا چاندی جیسی چمکیلی دھات میں بنوا کر ہفتہ کے روز ساعت زحل میں یعنی سورج نکلنے سے تھوڑا پہلے دو نفل نماز نیک مقاصد پڑھ کر اور صدقہ کرکے دائیں ہاتھ کی تیسری انگلی میں پہن لیں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

بیٹی کی شادی

ناصرہ بیگم ۔ کوئٹہ

سوال: میری بیٹی کی شادی کب ہو گی، شادی شدہ زندگی کیسی گزرے گی، اس کا مستقبل کیسا ہے، شادی اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں؟

جواب: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق شادی کے معاملات میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ ذاتی مزاج کے لحاظ سے بھی آپ کی بیٹی غصیلی طبیعت کی مالک ہے۔ اس کی وجہ سے ازدواجی زندگی میں مشکلات آ سکتی ہیں۔ حالات میں بہتری کے لیے اپنی مزاجی کیفیت اور سوچ کو تبدیل کریں، شادی غیروں میں ہونے کے امکانات ہیں۔ گھریلو جھگڑوں سے بچیں، حالات میں بہتری کے لےے روحانی تدبیر اختیار کریں۔ ردِ نحوست کا وظیفہ پڑھیں۔ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز صدقات دیں۔ لوح بندھن بنوا کر پاس رکھیں۔

پسند کی شادی

زرین وٹو ۔ اسلام آباد

سوال: میری شادی کب اور کہاں ہو گی، جس کو پسند کرتی ہوں کیا اس سے ہو سکتی ہے؟

جواب: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق پسند کی شادی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ شادی اگر ہو بھی جاتی تو تب بھی مشکلات ہیں۔ قریبی تعلقات اور جذباتی معاملات میں محتاط رہیں۔ شادی اور حالات میں بہتری انشاءاللہ اگست کے بعد آ جائے گی۔

سرکاری ملازمت

اسماعیل کھوکھر ۔ قصور

سوال: میں ایم بی۔ اے کا طالب علم ہوں۔ اس کے ساتھ پرائیوٹ ملازم کی نوکری بھی کرتا ہوں، مجھے سرکاری نوکری بہت پسند ہے۔ کیا میں سرکاری ملازم بن سکتا ہوں، میرا مبارک پتھر کونسا ہے؟

جواب: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق کوشش اور محنت سے آپ اپنے مطلوبہ مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نیک مقاصد حاصل کرنے کے لیے نیک کوشش جاری رکھیں۔ آپ کے لیے مبارک پتھر پکھراج ہے۔ اس کو آپ جمعہ کے روز ساعت زہرہ میں پہن سکتے ہیں۔ دائیں ہاتھ کی تیسری انگلی میں پہننے سے پہلے دو نفل نیک مقاصد پڑھ لیں۔

انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

شارٹ کی تلاش

کرن رضا ۔ کراچی

سوال: سوال شائع نہ کریں۔

جواب: کوشش کریں تو ان کے لیے بہتری کے مواقع ہیں۔ معمولی نوکری یا کم تنخواہ کی وجہ سے ملازمت نہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ مسلسل اور مستقل مزاجی سے محنت کرنے میں ہی کامیابی ہے۔ متلون مزاجی سے بچیں اور شارٹ کٹ کی تلاش نہ کریں۔ آپ کا مستقبل بہت اچھا ہے۔ چھوٹی بیٹی کا طالع پیدائش دلو ہے۔ جس کا ستارہ زحل اور یورینس ہے۔ زحل کی حالت رجعت کام میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔ گھبرائیں نہیں 2022 تک انشاءاللہ حالات میں تبدیلی ہو جائے گی۔ ہفتے کو کالے ماش کا صدقہ کریں۔ پیر کے روز سفید اشیاءکا صدقہ کریں۔ عارضی طور پر نقل مکانی یا رہائش تبدیل کر لیں۔ نمک چاول کا صدقہ کریں۔ نماز پنجگانہ خشوع کے ساتھ ادا کریں۔ اسم اعظم کا ورد کریں۔ انشاءاللہ بہتری آئے گی۔گھر بیٹھ کر ایف۔ اے اور بی۔ اے کر سکتی ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر ڈپلومہ کرکے کمپیوٹر ٹیچر بن سکتی ہیں۔ اس طرح بہت سے راستے نکل آتے ہیں۔ یوں گھریلو حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔

۔۔۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...