الیکشن سے قبل لیگی رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،حنا پرویز

الیکشن سے قبل لیگی رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ...

  



لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل لیگی رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ان زیادتیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت کے ساتھ اداروں کا ایسا برتاؤ نا قابل قبول ہے،کیا ن لیگ کو ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کی سزا مل رہی ہے،اگر انہی حالات میں الیکشن ہونے ہیں توایسے الیکشن نامنظور ہیں،ن لیگ کسی ایک شہر یا صوبے کی جماعت نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے ،کراچی سے خیبر اور کشمیر سے لاہور تک ن لیگ کا ووٹر موجود ہے،ملک کی سب سے بڑی سیاست جماعت کیخلاف اس طرح کا ٹارگٹ آپریشن قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا لیگی رہنماؤں کو الیکشن سے قبل انتقام کا نشانہ بنانا قبل از وقت دھاندلی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان ان کاروائیوں کا نوٹس لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...