کامیاب ہوکرعلاقہ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرونگا، فیصل شامی

کامیاب ہوکرعلاقہ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرونگا، فیصل شامی

  



لاہور (سٹی رپورٹر) آزاد امیدوار پی پی 166 فیصل مجیب شامی نے کہا ہے کہ انکے دروازے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کھلے ہیں وہ گزشتہ روز اہلیان علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ اگر کامیاب ہوا تو انکے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کرواؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ اراکین نے اہل علاقہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھا ہوا تھا اور پانچ سال عوام کا خون چوسنے والے آج پھر ووٹ مانگنے عوام کے درمیان پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ کا حق سوچ سمجھ کے استعمال کریں ۔

فیصل شامی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...