ہر درد کی دوا اور دعا ،ایسا روحانی علاج کہ درد منٹوں میں غائب ہوجائے گا
اب تو انسان جیسے مشین بن کررہ گیا ہے ۔دن رات کی بھاگ دوڑ کے نتیجہ میں بھی اسکے بدن میں درد ہونے لگتا ہے ،کسی مرض کی وجہ سے بھی متواتر درد رہنے لگتا ہے تو اسکا روحانی علاج کرنا صائب عمل ہے۔دو استعمال کرکے بھی جب افاقہ نہ ہوتو اس آیت مبارکہ کو دعا ل کا ویسلہ بنانا چاہئے ۔
اگر مریض کے جسم کے کسی بھی حصے میں دَرد ہو رہا ہو، شرط ہے چوٹ نہ لگی ہو ہڈی نہ ٹوٹی ہو تو قرآنِ کریم کے پارہ نمبر 30 کی سورة الزلزلة کی یہ دونوں آیاتِ مُبارکہ سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دائیں کان میں آہستہ سے پھونک ماریں مگر یہ خیال رہے کہ یہ آیاتِ مُبارکہ پڑھتے ہوئے آپ کی آواز مریض نہ سُن سکے۔ دَم مُبارک یہ ہے :
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ۰ وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
بفضل تعالٰی مریض کو دردوں سے نجات ملے گی اور جب بھی کسی کو یہ مسئلہ لاحق ہے کوئی بھی نمازی پرہیزگار انسان یہ عمل کرے ۔
( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )